اسلام آباد(اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مردم شماری اور حلقہ بندیاں مکمل ہوجائیں تو ایک ہی دن الیکشن ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن خود الیکشن نہیں کروا سکتا، الیکشن کمیشن نے دوسرے اداروں سے عملہ لینا ہوتا ہے، وزارت خزانہ سے پیسے لینے ہوتے ہیں، عدلیہ سے ججز لینے ہوتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی ہے، عمران خان فہم و فراست کی بجائے غصے سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ہم چاہتے تھے کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔















