اسلام آباد( اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس فیاض احمد سمیت چار افسران تبدیل،گریڈ 21 کے فیاض احمد ڈی جی آئی پی آر لاہور ،گریڈ 21 کے محمد صدیق لاہور سے این این ڈی اے اسلام آباد ،گریڈ 21 کے محمد جنید جلیل ڈی جی ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹمز اسلام آباد،گریڈ 20 کے سید شکیل شاہ ڈی جی آپریشنز کسٹم انٹیلی جنس تعینات،چاروں افسران کے تقرر اور تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔















