اہم خبریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات میں 38 افراد کو گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عمران خان کی عدالتی اجازت کی حامل دونوں گاڑیاں حفاظتی حصار میں تھیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سیاسی رہنماؤں کی کسی گاڑی کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات میں 38 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق قانون سب کےلیے برابر ہے اور کسی کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے ۔پولیس آپ کے جان ومال کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔قانونی کی برابری کی سطح پر عملداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں