اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو تیاری کے مشورے کے طور پر ہیٹ ویو کے حوالے سے تفصیلی رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔ یہ انتظامی ترجیحات وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹاسک فورس سے حاصل کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں تمام صوبوں سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اور صوبائی حکام اس سلسلے میں تیاری شروع کریں۔















