اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، والدین کو ملنے کی اجازت

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فوکل پرسن چیئرمین پی ٹی آئی حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت کا حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم ،والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرنا ہے، جو ہنگامہ آرائی ہوئی وہ حسان نیازی کی ایماء پر ہوئی،حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ حسان نیازی کو بدنیتی کی وجہ سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا۔وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر بدنیتی کی بنیاد پر درج کی گئی، غلط مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے۔

متعلقہ خبریں