اہم خبریں

مفت کا آٹا عوام کیلئے اذیت کا باعث بن گیا، تین خواتین کے بازو ٹوٹ گئے

پنڈی بھٹیاں (اے بی این نیوز    )مفت کا آٹا عوام کیلئے اذیت کا باعث بن گیا ، پنڈی بھٹیاں مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بدنظمی ہو ئی۔، دھکم پیل کے باعث تین خواتین کے بازو ٹوٹ گئے، ملتان میں محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی ملی بھگت، غریبوں کیلئے آنے والا مفت آٹا،، منافع خوروں میں تقسیم، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بیٹری سٹور پر چھاپہ،، سرکاری آٹے کے ایک سو بیگ برآمد کرلیے گئے، ایبٹ آباد میں مفت آٹے کے لیے آئے ضرورت مندوں پر پولیس کا لاٹھی چارج،متعدد افراد زخمی، لکی مروت میں لمبی قطاروں کے لگنے کے بعد بھی مفت آٹا نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج،،، کاٹلنگ میں مفت آٹا نہ ملنے پر خواتین اور بزرگوںنےمظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں