اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی دائردرخواست مسترد

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیے تھے؟ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کون سے نام دیے گئے تھے جب عدالت کو بتایا گیا کہ احمد چیمہ، احمد نواز سکھیرا کے نام دیے گئے تھے تو عدال تنے کہا کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ پہلے دن سے سب کو معلوم تھا کہ محسن نقوی ہی نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے ان کی تقرری پر پہلے دن سے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لیکن الیکشن کمیشن خود ہی انتخابات نہ کرانے کا کہہ دیتا ہے تو پھر کیا ہوسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں