اہم خبریں

عمران خان کو لیڈر ماننے والوں پر حیران ہوں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو لیڈر ماننے والوں پر حیران ہوں۔ آج انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لیڈر ماننے والوں پر حیران ہوں کہ انہوںنے عمران خان کو کیسے لیڈر مان لیا حالانکہ چیئرمین پی ٹی آئی میں لیڈر کی کوئی خصوصیات نہیں ۔ عمران خان ٹانگہ پارٹی کو چلا رہے ہیں ۔ عمران خان کے کہنے پر2 صوبائی اسمبلیاں توڑدیں ، وزفاقی وزیر کہا کہنا تھا کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹ آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔ پشاور سے کراچی تک براستہ پنڈی نئی کارگو ٹرین چلانا چاہ رہے ہیں، ریلوے نے فریٹ کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، ٹرین کا اسٹاپ اب 2 منٹ کے بجائے 3 سے 4 منٹ کر دیا گیا ، پنشن کا بوجھ اتار دیا جائے تو ریلوے خسارے سے خود بخود نکل آئے گا۔

متعلقہ خبریں