اہم خبریں

کراچی ، پی ٹی آئی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں،پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواہشمند خواتین امیدوار 13مارچ سے انصاف ہائوس سے فارم وصول کر سکتی ہیں، فارم متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31مارچ کو انصاف ہائوس الیکشن سیل میں جمع کروائے جا سکتے ہیں،صوبائی تنظیم ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، حتمی امیدواروں کی فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں