لاہور(اے بی این نیوز) پولیس کے درمیان تصادم میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابقجمعرات کے وز لاہور کے سروسز اسپتال میں ایک زخمی شخص کو لایا گیا تھا ، جس کی شناخت علی بلال کے نام سے ہوئی تھی، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی ہے، تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ علی بلال پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہوا ہے،پنجاب پولیس نے علی بلال کی ہلاکت کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق کارکن بلال کو 2نامعلوم افراد سیاہ رنگ کی گاڑی میں سروسز اسپتال لائے، جہاں ڈاکٹرز نے بلال کی موت کی تصدیق کردی، جس کے بعد دونوں افراد فرار ہوگئے، کلوزسرکٹ فوٹیجز سے ملنے والی تصاویر سے شناخت اور تلاش شروع کر دی گئی ہے۔















