لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل افراد کی پولیس سے ہنگامہ آرائی کے دوران کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے جس سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کارکن بلال کی ہلاکت کی ذمے دار کٹھ پتلی نگراں حکومت ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ کارکن بھی ہمارا جاں بحق ہوا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے ایسے مقدموں کے اندراج کی ہی توقع ہے۔















