اہم خبریں

الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کے ساتھ تمام گلے شکوے دور ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کو کہا ہے بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کا گھر ہے،پی ٹی آئی پہلے الیکشن کمیشن کے پاس آ جاتی تو معاملات جلد حل ہو جاتے، پی ٹی آئی نے بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے پر تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کے لیے چیف جسٹس سے بھی رابطہ کیا، عدلیہ نے آر او دینے سے انکار کر دیا،عدلیہ کے انکار پر بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کا فیصلہ کیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کرانے کے لیے مجبوراً بیوروکریسی کا سہارا لینا پڑا،افسوس کی بات ہے کہ ہماری بیوروکریسی جانبدار ہو چکی ہے،الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرے گا، گزشتہ روز لاہور واقعہ انتہائی افسوسناک تھا،پی ٹی آئی نے کہا گورنر کے پی نے تاریخ نہ دی تو عدالت سے رجوع کرے گی۔

متعلقہ خبریں