اہم خبریں

اسلام آباد میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لئے باقاعدہ نظام بنانے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد ( نامہ نگار    )چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے اسلام آباد میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لئے باقاعدہ نظام بنانے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی میں ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈپٹی ڈرایکٹر ماسڑ پلان اور ڈپٹی ڈرایکٹر ڈی ایم اے شامل ہیںکمیٹی شہر میں ایسی جگہوں پر کھوکھے بنانے کی نشاندھی کرے گی جو ماسٹر پلان سے متصادم نہ ہو۔کمیٹی کی تجویز کردہ جگہوں پر نیلام عام کے زریعے لیز پر کھوکھے الاٹ کئے جائیں گے.اس سے قبل کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لئے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا.چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں اوپن سپیسز کی الاٹمنٹ کے لئے بھی کیمٹی قائم کردی.کمیٹی میں ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر کواڈنیشن، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو، ڈرایکٹر انفورسمنٹ اور ایس پی ٹریفک شامل ہیں. یہ کمیٹی ایسی جگہوں کی نشاندھی کرے گی جہاں اوپن سپیسز الاٹ کرنے سے ٹریفک یا پیدل چلنے والوں کے لئے دقت نہ ہو.

متعلقہ خبریں