شجاع آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈرائیور کی غلطی سے ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ۹ لوگ زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔















