لاہور( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں، عمران خان پر اس وقت 78 مقدمات درج ہو چکے ہیں جن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کےسربراہ ہیں، عمران خان پر پہلے قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں دوبارہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے۔















