اہم خبریں

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں،سراج الحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )جماعت اسلامی پاکستان بھی پی ٹی آئی کے ساتھ بیک آواز،سراج الحق نے ایک روز میں ملک بھر میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا کہا ملکی مسائل کا حل اب انتخابات ہی ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں اسٹیبلشمنٹ کی غلام ہیں عمران خان کی طرح شہبازشریف بھی ناکام ہوگئے پارلیمان میں اکثر خواتین ارکان اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی بلیوایریا اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہےموٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانا ممکن نہیں شہباز شریف صاحب آپ بھی عمران خان کی طرح حکومت چلانے میں ناکام ہوگئے ایک ہی حل ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروائے جائیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کے غلام ہیں سراج الحق نے کہا کہ آج پاکستان میں خواتین دفاتر، پارکوں اور موٹر ویز پر محفوظ نہیں ہےپاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بدترین ملک بن چکا ہے دنیا میں خواتین کے حقوقِ کے حوالے سے پاکستان کا 145واں نمبر ہےپاکستان میں عورت کو سیکورٹی اور عزت دی جائےعورت انسان کی زندگی میں ایک شمع کی مانند ہےوعدہ کرتے ہیں جب جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو خواتین کو وراثت میں حصہ ملے گا اور تعلیم دلوائیں گےآج 8 مارچ کو ساری دنیا کی خواتین اپنے حقوق کے لئے نکلیں ہیںجماعت اسلامی نے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا ہےاسلام نے چودہ سو سال پہلے خواتین کو حقوق دیےمغرب میں شیطانی ایجنڈے کے تخت عورت کو گھر سے نکال کر خوار کیا گیااب یورپ چاہتا ہے اسلامی ممالک میں بھی ایسا ہی کیا جائےخواتین کے حقوق کے نام پر ٹرانسجینڈر کے قوانین اور بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں