اہم خبریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات،الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو بریفنگ کے لئے طلب کر لیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ پرالیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکرٹری کل کمیشن کو بریفنگ دیں گے، وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا، وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکیورٹی کے لئے آرمی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا،وزارت داخلہ سے کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں