اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکی ڈالرز اور انسانی سمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی نے سی ڈی اے کودو ماہ میں گرین بیلٹ سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹا کر مفصل رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ،کمیٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد الیاس کی بحالی کی ہدایت کردی۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کے اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کی جزوی منظوری دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے گھر بنانے کی مخالفت کردی ۔سی ڈی اے حکا م نے کمیٹی کوبتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد میٹروبسوں میں رش میں اضافہ ہوگیاہے اورینج،بلیو اور گرین لائن میں روزانہ اب 70ہزار مسافر سفرکررہے ہیں ۔احساس ریڑھی پروگرام کا سی ڈی اے کے ساتھ ایم او یو ایک سال کا تھا جس کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔ بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-اجلاس کے آغاز میں بولان میں کنسٹیبلری پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلند درجات کی دعا کی گئی-چیئرمین کمیٹی نے اجلاس کے آغاز میں امریکی ڈالرز اور انسانی سمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک سے امریکی ڈالرز سمگل ہو رہے ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کیا کردار ہے جبکہ ترکی/اٹلی میں حالیہ مسافرکشتی کو پیش آنے والے حادثے کو مد نظر رکھتے ہوئے چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ اگلی میٹنگ میں بتائے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث کتنے گینگز کے خلاف کاروائی کی گئی؟، انسانی سمگلرزکے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟ وزارت داخلہ اب تک انسانی سمگلنگ کو کیوں نہیں روک سکی؟کمیٹی اجلاس میں شاہد الیاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت معطلی کے تحت اپنی بحالی کے لیے جمع کرائی گئی عوامی عرضداشت پر تفصیلی گفتگو کی گئی- سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ 5 سال سے ایک بندے کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس کا فیصلہ نہیں آرہا نا ہی متاثرہ شخص کورٹ جا سکتا ہے کیونکہ اس کے خلاف انکوائری چل رہی ہے-یہ ایک شخص کے ساتھ زیادتی ہے کہ وہ 5 سال سے انکوائری بھگت رہا ہے-حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک انکوائری میں اس پر چارجز ثابت نہیں ہوئے-پرفارمنس ایویلویشن رپورٹ میں مبینہ طور پر سازباز کرنے کی بنا پر دوسری انکوائری 2020 میں شروع ہوئی-17 فروری 2023 کو اسی بنا پر شاہد الیاس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس کا جواب ابھی نہیں دیا گیاہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2023 میں اس کیس کے حوالے سے ہم نے آپ سے رپورٹ مانگی اس کے باوجود اس کو شوکاز جاری کیا گیا-چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری بد نیتی پر مبنی معلوم ہوتی ہے اس لئے کمیٹی نے ایف آئی اے کے متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری ختم کر کے بحال کرنے کی ہدایت جاری کردیں-اجلاس میں سی ڈی اے حکام کی جانب سے کمیٹی کو اسلام آباد کے ایف سیکٹرز میں گرین بیلٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت کے باوجود گرین بیلٹ سے فنسنگ اور تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں-ان کا کہنا تھا کہ مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ ایف سیکٹرز میں لوگوں نے گھروں کے سامنے گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو خارداریں تاریں لگا کر، سیکیورٹی گارڈز اور فنسنگ کرکے بند کر رکھا ہے ایسا بلکل نہیں ہونا چاہئے-چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ دو ماہ میں یومیہ تین گھر کے حساب سے گرین بیلٹ سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹا کر مفصل رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں-سینیٹر عبدالقادر نے کمیٹی کو بتایا کہ نیو بلیو ایریا میں ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا -پلاٹ کی بولیاں لگ رہی ہیں-انہوں نے تجویز دی کہ پلاٹ کے ساتھ خالی جگہوں کو پارلنگ کیلئے مختص کیا جائے-اسلام آباد میں احساس ریڑھی بان پروگرام کی بندش کے حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر اگلی میٹنگ میں وزارت برائے تخفیف غربت کے حکام کو بھی طلب کیا جائے اور ان کی موجودگی میں اس مسئلے پر گفتگو ہو-ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ حکومت میں سی ڈی اے اور وزارت برائے تخفیف غربت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد ایک سال کیلئے ریڑھی لگانے کی اجازت دی گئی تھی-اب اس معائدے کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔کمیٹی اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے مالی سال 2023-24 کی لئے تجویز کردہ…















