اہم خبریں

پی ٹی آئی کا لاہور میں ریلی معطل کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی معطل کرنے کا اعلان کردیا،بدھ کو تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں ریلی معطل کرنے کا اعلان کیا،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زمان پارک لاہور سےریلی نکالی جانی تھی ،ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوناتھی جبکہ عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی، ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانی تھی۔

متعلقہ خبریں