نوشہرہ(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کتے کے پلے مانگنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خیشگی نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو اپنے پڑوسی کے کتے کے پلے اچھے لگے، تو مانگنے پر تکرار ہوئی اور گولیاں چل گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں کتے کے پلے مانگنے والا شخص جاں بحق جبکہ کتے کا مالک حمایت اللہ اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے واقع میں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔














