کراچی (نیوزڈیسک)کراچی چڑیا گھر میں ٹائیگر کی موت کی تحقیقات 4 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی۔ٹائیگر کی موت کی تحقیقات کےلیے 3 مارچ کو بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا سربراہ اور ایک رکن تبدیل کردیا گیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین اور رکن کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق راشد نظام کی جگہ سیف عباس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رکن منصور قاضی کی جگہ ضمیر خانزادہ انکوائری کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی کمیٹی ٹائیگر کی موت کی وجوہات کی رپورٹ 15 دن میں جمع کرائے گی۔














