نیلم (اے بی این نیوز )تحریک انصاف آزاد کشمیر نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی اپوزیشن کو پچھاڑ دیا ،ضلع نیلم سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام مجتبیٰ بھاری اکثریت سے چیئر مین اور نثار احمد وائس چیئر مین منتخب ہو گئےضلع مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امتیاز عباسی چیئر مین منتخب، آزاد کشمیر کے تیسرے بڑے ضلع باغ سے جو کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حلقہ انتخاب اور آبائی ضلع ہے باغ سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے میجر عبدالقیوم میئر اور افراز گردیزی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئےضلع باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے پروفیسر آصف علی چیئر مین ضلع کونسل اور فہیم فاروق وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ضلع میر پور سے پاکستان تحریک انصاف کے نوید اختر گوگا چیئرمین اور عدنان وائس چیئر مین منتخب جبکہ میرپور سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے عثمان خالد میئر اور محمد رمضان چغتائی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ضلع سدہنوتی سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد جاوید چیئر اور سردار فرار وائس چیئر مین منتخب ، ٹاؤن کمیٹی تراڑکھل ضلع سدہنوتی سردار ابرار حفیظ چیئر مین اور سردار گلفراز وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ضلع کوٹلی سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری عبدالغفور چیئر مین ضلع کونسل جبکہ سردار عمیر نعیم وائس چیئر مین منتخب ہو ئے ، کوٹلی سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد تاج میئر اور راجہ ریاست ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔















