اسلام آباد (اے بی این نیوز )پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کے الزام میں سی ڈی اے کے آٹھ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیاسیکٹر جی تیر ہ کے پلاٹوں میں جعلی الاٹمنٹ کے الزام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایفیکٹیز عرفان احمد نامزد،ڈپٹی ڈائریکٹر تیمور احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ،گردوار شیراز پٹواری فخر،اسٹیٹ آفیسر آفتاب جاکھرانی،ڈیلنگ اسسٹنٹ مختار سولنگی اور اسسٹنٹ وقار خان بھی نامزد، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں سیکٹر ڈی 13 میں جعلی لینڈ ریکارڈ پر ایک ایک کینال کے تین پلاٹ الاٹ کیے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو چھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔















