اہم خبریں

آئی ایم ایف کا پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کو ریلیف دینا چاہے تو یہ ’امداد محدود، عارضی اور صرف مستحق طبقے تک ہونی چاہیے‘۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے ستمبر میں ایندھن پر سبسڈی اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو ہفتہ وار 500 روپے مالیت کا پیٹرول ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے جب کہ 800 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز میں زیادہ سے زیادہ 10 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جاتی ہے۔

خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں جاری ایندھن کی سبسڈی اسکیم کو اس کے وسیع دائرہ کار اور زیادہ اخراجات کے باعث مرحلہ وار ختم کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھتی ہیں تو مستقبل میں دی جانے والی کسی بھی مالی معاونت کو محدود مدت کے لیے مخصوص طبقات تک رکھا جائے اور اس کے اخراجات مالی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں پورے کیے جائیں۔

آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق رکھی جائیں گی تاہم اس دوران کمزور اور مستحق طبقے پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: سندھی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں