اتوار15 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں بلاوجہ کی پریشانیوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، اس میں ناکامی ملتی ہے جیسے ہرچیز بلاک ہو کر رہ گئی ہو۔ جو لوگ صرف صدقہ دیں گے اور نظر اتار لیں گے وہ کافی حد تک ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔ اس وقت ضرورت آپ کی توجہ کی ہے اور آپ موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے اور وقت کو صرف ضائع کررہے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی معاملات میں اب نئی پیش رفت سامنے آنے کا امکان موجود ہے اور اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ معاملات آپ کے حق میں ہوں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی طور پر بلاک ہو کر رہ گئے تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکل رہے ہیں،چند دنوں میں بڑی رقم ہاتھ بھی لگے گی اور مستقل انتظام بھی ہوتا چلا جائے گا، انشاءاللہ اچھے دن آ رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اپنوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ حسد اور بدنظری کا شکار ہو جاتا ہے، ان دنوں آپ کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں اور سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھ لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو ہر ایک خطرے سے محفوظ رہ سکیں گے اور پھر وقت تیزی سے بہتری کی طرف لائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو ملازمت کی اگر پریشانی ہے تو اس سے نکل جائیں گے اور اگر کسی کو نوکری کی تلاش ہے تو انشاءاللہ اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا ۔جو لوگ عرصہ دراز سے کاروباری حوالے سے پریشان تھے ان کو اب بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور سابقہ نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا۔ بیماری بندش ،جادوٹونہ وغیرہ سے انشاءاللہ نجات بھی حاصل ہوگی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے ان کے لئے اب روزگار کے نئے مواقع ملیں گے اور وہ بھی بڑے شاندار۔ جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی وہ بھی انشاءاللہ پردہ¿ غریب سے مل جائے گی۔بڑی ضرورت پوری ہوگی اور جو رشتہ وغیرہ میں بندش وغیرہ تھی وہ اب ٹوٹ چکی ہے۔ خواہشمند افراد کو اب جلد خوشخبر ی مل سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب حالات بدل رہے ہیں۔ بہت کچھ تبدیل ہوگا۔ آپ کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اور جس بھی طرح کی پیشکش آئے اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دیں۔ اب اپنوں سے دوری کا امکان بھی ہے اور جن کے لئے ساری عمر قربانیاں دیں وہ بھی بے وفائی کریں گے۔ آپ اکیلے مگر بحکم اللہ پھر بھی مضبوط ہوں گے۔ اب نئے سرے سے زندگی شروع کریں گے ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اکثر چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر سخت پریشان ہو جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے صحت بُری طرح سے متاثر ہوتی ہے۔ ہوناتو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہنا ہے پھر پریشانی کس بات کی۔ آپ کی حکمت ِعملی کچھ نہیں روک سکتی۔ آپ صرف توکل سے کام لیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ آپ کو کچھ نہیں ہونے دے گا۔ یہ ہفتہ انشاءاللہ مشکلات سے نکال دے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدنظری والا خانہ کھلا ہوا ہے اور آپ بُری طرح اس کا شکار بھی ہیں، آگے بڑھنا ہے توصدقہ دیں،فوری نظر اتاریں ۔ ان دنوں حالات آپ کو مزید تنگ کر سکتے ہیں۔ آپ یاحی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں، اس عمل سے انشاءاللہ آپ ہر طرح کی پریشانی سے باہر نکل آئیں گے۔جو لوگ لاپروائی کریں گے وہ پریشانی میں صرف اضافہ ہی کریں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو یہ ہفتہ بے شمار معاملات میں سے نکالنے میں انشاءاللہ مددگار ثابت ہوگا اور آپ تیزی سے مشکلات سے نکلتے چلے جائیں گے اور جس بات کی فکر پڑی ہوئی ہے، آج سے ہی وہ ختم ہو جائے گی۔جو لوگ نیک نیتی سے چلیں گے اور اپنے معاملات سیدھے رکھیں گے اور نظروں کی حفاظت کریں گے، وہ انشاءاللہ مراد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بھی مسئلے میں ہیں انشاءاللہ جلد آپ کو اس سے نجات ملے گی اور جو صرف دماغ پر سوار ہے، وہ بھی اب ختم ہوسکے گا۔ آپ دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں انشاءاللہ خوشیاں حاصل کریں گے جن کی برسوں سے تلاش تھی لیکن اس بار اکیلے سفر کا آغاز ہوگا، اس میں کسی نے آپ کا ساتھ نہیں دینا، اپنے بازوﺅں کے بل بوتے پر ہی چلنا پڑے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کافی عرصے سے جن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ بحکم اللہ اب اس کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے اور جو بھی ضرورتیں ہیں وہ اب تیزی سے پوری ہونا شروع ہوںگی۔جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، ان کے لئے روزگار کا سلسلہ بن جائے گا اور جس بھی طرف سے رقم کی امید لگا رکھی ہے، وہ بھی انشاءاللہ پوری ہو سکے گی۔ اب مستقبل کے حوالے سے بڑی اچھی خبر آنے کی امید موجود ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ چاہ کر بھی وہ کام نہیں کر سکتے جس کی ان دنوں تمنا ہے۔ انتظار کریں حالات بہتر اور آپ کے حق میں نہیں ہیں اور اوپر سے مخالفین کی نظروں کا شکار بھی ہورہے ہیں، اس لئے چوکنا رہیں۔ یہ نہ ہو کہ فائدے کے بجائے مزید نقصان گلے پڑ جائے۔ اپنا صدقہ دیں یا حی یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں اور اپنی نظروں کی حفاظت کریں۔ خاص طور پر اپنے موبائل کو صرف ضرورت کے تحت استعمال کریں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار 15 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت













