لاہور ( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات کو اچھا اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔
🚨 سردار لطیف کھوسہ کی عمران خان کے بعد چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات 🚨
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں بانی چیئرمین سے ہونے والی گفتگو کے احوال سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان کی صحت، ان کے پیغام اور پارٹی حکمت عملی سے متعلق تفصیلات چودھری پرویز الٰہی کے گوش گزار کیں۔— Ali Tallat Chaudhry (@AliTallat1) November 14, 2026
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ کیا جائے، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے بہتر راستہ نکالا جاسکے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر اہم مشاورت















