اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل دونوں سستے کردیئے گئے ہیں۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل بھی 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 13 نومبر کے لیے نافذ ہوں گی۔
مزید پڑھیں:سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری















