اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والوں کو معمولی ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے اس کے صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :ہیری بروک کی ڈبل سنچری رائیگاں، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دے دی















