بدھ7اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا کر بیٹھے ہیں وہ اب کامیاب ہونگے لگتا تو یہ ہے جیسے کسی جانب سے بڑی رقم کا حصول ممکن ہو گا ایک رُکا کام بھی ہو گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے ابھی صبر سے کام لینا ہو گا اور کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی،ان دِنوں مخالفین اپنا کام بھی کر رہے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اپنا ہی دشمن بن رہا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے قریب ہیں وہ فوری اس سے دور ہو جائیں گے آج مشکل دن ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اگر ملازمت پیشہ ہیں تو پھر تبادلے کے لئے تیار ہو جائیں اور اگر نوکری کی تلاش میں ہیں تو پھر اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آپ کا مسئلہ حل فرما دیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر اُسی پر بھروسہ کر رہے ہیں جس نے ماضی میں دھوکا دیا تھا اور یہ سب سے بڑی غلطی ہو گی آج آپ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے بچ کر چلنے کا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ بلاوجہ دوسروں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں اپنی زندگی کی طرف دیکھیں آپ نے بھی تو اپنے لئے کچھ کرنا ہے کہ نہیں،کب تک دوسروں کے سہارے چلیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کافی دِنوں کے بعد مالی حالات میں بہتری کی خبر آئی، اللہ کا نام لےکر آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی حاصل ہو گی اور بڑی رکاوٹ دور ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے گھریلو ماحول میں کشیدگی کا شکار ہیں وہ اب بہتری میں آتے چلے جائیں گے اور جو بھی معاملات ہیں وہ اب خیر خیریت سے حل ہوتے نظر آئیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بات کو لےکر کافی دِنوں سے اپنے دِل و دماغ پر بوجھ سوار کئے ہوئے تھے انشاءاللہ وہ اُتر جائے گا اور آپ کے راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہونے جا رہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بیماری یا کسی بھی قسم کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں وہ اب تیزی سے بہتری کی جانب بڑھیں گے اور جس بھی طرف اُمید لگا رکھی ہے وہ بھی پوری ہو سکے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک نامعلوم مقام سے فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے اور جس مسئلے کو لیکر کافی دِنوں سے پریشان تھے اُس کا بھی کوئی حل نکل آئے گا آج اچھا دن رہے گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے اس کو روکیں اور خود سے دور رکھیں، آپ جو قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں اُس کے لئے ابھی غور فکر کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں: ایرانی ریال کی اوپن مارکیٹ میں قیمت، تازہ ترین ریٹ جاری















