اہم خبریں

پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے، شاہد آفریدی

پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومتی نااہلی بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو اس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرول پر بھاری ٹیکس عائد کرکے رقم پوری کی جاتی ہے۔


سابق کپتان نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل بنا دیا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں کیونکہ عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں‌:نئے صوبوں کا معاملہ، ریفرنڈم ہوگا یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے اہم بات بتا دی

متعلقہ خبریں