اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 ستمبر سے 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
مزید پڑھیں‌:لیگی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں