اہم خبریں

لیگی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

لیگی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کرگئے۔

چوہدری محمود بشیر ورک گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77، گوجرانوالہ ون سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی تھے۔

یاد رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک نے 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 77 سے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 ووٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

متعلقہ خبریں