اہم خبریں

سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے گراؤنڈ فلور کے انتظامی بلاک میں آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر واقع انتظامی بلاک میں لگی، جس کے باعث عمارت کے مذکورہ حصے میں دھواں پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم آگ بجھائے جانے کے باوجود انتظامی بلاک میں دھواں موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ شام 6 بج کر 35 منٹ پر لگی، جبکہ فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 5 منٹ بعد موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 35 منٹ کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

متعلقہ خبریں