اہم خبریں

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

پشاور (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مریم نواز کے بیانات حقائق کے منافی اور سیاسی مفادات کے تابع ہیں، جبکہ ان کے بیانات خیبر پختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین کے مترادف ہیں۔

قرارداد کے مطابق ایسے بیانات صوبوں کے درمیان نفرت اور بداعتمادی کو فروغ دیتے ہیں۔ دہشت گردی کو سیاسی مفادات یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے کے خلاف کھڑا کرنا وفاقی وحدت کے منافی ہے۔ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پوری ریاست اور قوم کا مشترکہ چیلنج ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی صوبے یا سیاسی جماعت سے جوڑنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دینے والے بیانات قابل مذمت ہیں۔

قرارداد میں خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں‌:خریداروں کے لیے سنہری موقع، سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

متعلقہ خبریں