کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔
حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 342 ڈالر پر آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 253 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 871 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 217 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 890 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی کم ہوکر 63.92 ڈالر ہوگئی۔
یوں مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، شائقین کے لیے بڑی خبر















