اہم خبریں

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے اہم پیشگوئی کردی

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپارکو نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے فلکیاتی پیشگوئی جاری کردی۔

سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کا نیا چاند 11 ستمبر کی صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں ربیع الثانی کا چاند عام آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلال کی رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔

تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اور باضابطہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:چترال میں افسوسناک حادثہ، ریٹائرڈ نیوی کمانڈو آصف محمود پیراگلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

متعلقہ خبریں