اسلام آباد (اے بی این نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے آئندہ 5 سال کی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اہم فیصلے سامنے آگئے















