اہم خبریں

وزیراعظم نے آئندہ 5 سال کی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اہم فیصلے سامنے آگئے

وزیراعظم نے آئندہ 5 سال کی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، اہم فیصلے سامنے آگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم نے آئندہ پانچ سال کے لیے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پالیسی پر عالمی مالیاتی ادارے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت ہوگی۔ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد پالیسی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کو قومی اسمبلی سے سپلیمنٹری فنانس بل کے ذریعے منظور کرایا جائے گا۔

نئی آٹو پالیسی میں مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس پر مراعات دینے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر میں لوکلائزیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت آٹو کمپنیوں کے لیے گاڑیوں کی برآمد کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ ملکی صنعت کو عالمی منڈی سے منسلک کیا جاسکے اور برآمدات میں اضافہ ہو۔

نئی آٹو پالیسی میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مقامی پیداوار و برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:کم آمدن اورمتوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،وزیراعظم

متعلقہ خبریں