اہم خبریں

کراچی میں غیر قانونی سگریٹ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، فیکٹری سیل کردی گئی

کراچی میں غیر قانونی سگریٹ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، فیکٹری سیل کردی گئی

کراچی (اے بی این نیوز) وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں ریجنل ٹیکس آفس 2 کراچی نے غیر قانونی سگریٹ فیکٹری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے خام مال اور تیار سگریٹ بھی ضبط کیے گئے، جبکہ فیکٹری کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

غیر قانونی سگریٹ فیکٹری چلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی سگریٹ فیکٹری چلانے میں ملوث گروہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ ضبط کی گئی مشینری اور دیگر سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی پیداوار، ذخیرہ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں‌:کراچی میں غیر قانونی سگریٹ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، فیکٹری سیل کردی گئی

متعلقہ خبریں