اہم خبریں

افسوسناک واقعہ، باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے جان سے گئے

افسوسناک واقعہ، باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے جان سے گئے

پریٹوریا (اے بی این نیوز) جنوبی افریقا کے عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، افسوسناک واقعے کے بعد کھیلوں کی دنیا سوگوار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زولانی ٹیٹے کو جمعے کے روز ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے دوران ان کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ زولانی ٹیٹے کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

زولانی ٹیٹے نے اپنے باکسنگ کیریئر میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (IBF) کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

بعد ازاں انہوں نے 2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (WBO) کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام کیے رکھا۔

زولانی ٹیٹے کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد باکسنگ سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کھیلوں کی دنیا میں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال سستے، درہم مہنگا، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

متعلقہ خبریں