اہم خبریں

نئی ٹی20 رینکنگ جاری، پاکستان اور بھارت کس پوزیشن پر؟

نئی ٹی20 رینکنگ جاری، پاکستان اور بھارت کس پوزیشن پر؟

دبئی (اے بی این نیوز) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی چیمپئن بھارت نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پہلی پوزیشن کھو کر دوسرے نمبر پر چلی گئی تھی تاہم تازہ فتح کے بعد اس نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین T20 ٹیم رینکنگ کے مطابق انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر ہے جب کہ ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

ہندوستانی ٹیم کی ٹاپ پوزیشن پر واپسی کی وجہ زمبابوے کے خلاف مسلسل کارکردگی بتائی جارہی ہے جبکہ انگلینڈ کو ایک مقام کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب سیریز کے بقیہ میچز اور آنے والے بین الاقوامی مقابلوں پر مرکوز ہیں جہاں مختلف ٹیمیں اپنی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہر سیریز کے نتائج کا براہ راست اثر رینکنگ پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے ٹیموں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:کینسر کی 9 ادویات جعلی قرار، صارفین کے لیے اہم انتباہ

متعلقہ خبریں