اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیاہے ،اسلام آباد میں بھی دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی کا مطلع جزوی آبر الودہے اورشہریوں کو آج رم جھم کا انتظارہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلودہے اورشہرقائدمیں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جائے گا،جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ ہوا،کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے ۔
شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے اورہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔
لاہورمیں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیااور درجہ حرارت 27 ڈگری تک جائےگا،لاہور میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے،رات سے ہی شہر میں وقفے قفے سے بارش ہورہی ہے،شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد تک جائے گا۔
دوسری طرف اسلام آباد میں آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،شہراقتدار میں درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک جائےگا،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی کے پی کے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
گزشتہ 4 روز سے جاری بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 24 جولائی سولر پینلز کی قیمتیں















