نیویارک (اے بی این نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔
Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud praises Pakistan’s efforts for regional peace, alongside Qatar and other regional countries, while addressing the UN General Assembly. He says regional stability is closely linked to global security with the… pic.twitter.com/GdaJH0ksUx
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) September 26, 2026
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے متعدد ممالک ایرانی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ خلیجی خطے کا امن توانائی اور سپلائی چین کے تسلسل کی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے۔
انہوں نے آبی گزرگاہوں کو بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی بحری نقل و حرکت کا تحفظ دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کو بے گھر اور جلاوطن کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی مسلسل مشکلات اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بالادستی اور اثر و رسوخ مسلط کرنے کی پالیسیوں کو مسترد کرتا ہے، جبکہ یمن میں استحکام اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ملکی اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے عراقی حکومت کی جانب سے ہتھیاروں کو سرکاری تحویل میں لینے کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سمندری جہاز رانی پر کسی بھی قسم کے ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی تجارت کے تسلسل اور بحری نقل و حرکت کے تحفظ پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم اٹھا لیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی















