نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت سے متعلق دیے گئے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مبینہ طور پر من گھڑت جواز پیش کرکے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، جس کا پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھرپور جواب دیا۔
🔥 WOW! President Trump just posted Pakistan Prime Minister Shehbaz Sharif telling the ENTIRE WORLD that POTUS saved “HUNDREDS OF MILLIONS” of lives through his peacemaking efforts between Pakistan-India
PEACE PRESIDENT 🙏🏻
“Thanks to President Donald Trump’s resolute and… pic.twitter.com/kv0OvhtZ0V
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) September 25, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور بھارت کو ایسا جواب دیا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے کو پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان کو شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور دونوں ممالک کے مؤقف سے متعلق یہ معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مستحق خواتین کے لیے مفت سم کے حصول سے متعلق اہم ہدایات جاری















