لندن (اے بی این نیوز)سام سنگ نےامریکامیں اپنا نیاگلیکسی کریڈٹ کارڈمتعارف کرادیا،جس کےذریعےصارفین مختلف خریداریوں پرکیش بیک حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی نے اس کارڈ کے لیےویزا اوربارکلیزیو ایس کنزیومربینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے،گلیکسی کارڈ فزیکل میٹل کارڈ اور ورچوئل کارڈ،دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگا، جبکہ اس کے لیے درخواستیں 22 جولائی سے آن لائن اور امریکا بھرمیں سام سنگ کے ریٹیل اسٹورز پر جمع کرائی جاسکیں گی۔
کمپنی کےمطابق نئے صارفین اگر اکاؤنٹ کھولنے کے بعد پہلے 90 دنوں میں 2 ہزار امریکی ڈالر خرچ کریں گے تو انہیں 200 ڈالر کا ویلکم بونس دیا جائے گا۔
گلیکسی کارڈکےذریعےسام سنگ کی مصنوعات کی خریداری پر 5فیصد،سام سنگ والیٹ کےذریعے ادائیگی پر 3 فیصد،منتخب اسٹریمنگ سروسزپر 2 فیصد جبکہ دیگر اہل خریداریوں پر 1 فیصد کیش بیک دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ،فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے















