لاہور(اے بی این نیوز)رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سلیم سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں۔
لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق مختلف دعوے گردش کرتے رہے، تاہم ان خبروں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ اس سے قبل درِفشاں سلیم کی اسٹائلسٹ بھی ان افواہوں کی تردید کر چکی تھیں۔
رجب بٹ نے بتایا کہ انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، جب صارفین مسلسل ان سے اس حوالے سے سوالات کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے فوری طور پر تردید صرف اس لیے کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہو، کیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی۔
مزید پڑھیں: رجب بٹ نے درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی















