مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ بجٹ اجلاس تا حال شروع نہ کو سکا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔
آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 286 ارب روپے حجم کا یہ بجٹ تیار کیا گیا ہے۔
جو موجودہ مالی سال کے نظرثانی شدہ 262 ارب روپے کے بجٹ کے مقابلے میں 24 ارب روپے زیادہ ہے۔
مجوزہ بجٹ کی تفصیلات کے مطابق اس میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔
جبکہ دوسری جانب سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 36 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔
مالی سال 2025-26 کے آغاز پر پہلے 310 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا تھا�۔
تاہم بعد ازاں نظرثانی کے دوران اس کا حجم کم کر کے 262 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں: پی ٹی اے کی واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم ایڈوائزری جاری















