اسلام آباد (اے بی این نیوز) نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72 جانثار ساتھیوں کی کربلا میں عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ لاہور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ کی جانب روانہ ہے، جبکہ کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلسِ عزا کے بعد برآمد ہوگا۔
ملک بھر میں عزادار امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر نیاز اور سبیلوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان















