اسلام آباد (اے بی این نیوز) عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دی ہیں۔ عراقی حکام نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو ویزا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت فیملی ویزا پر اکیلے سفر کرنے والے افراد اور 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق ویزا 30 دن کے لیے کارآمد ہوگا، جبکہ زائد قیام کی صورت میں جرمانہ، ملک بدری اور عراق میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں ویزا مسترد ہونے یا داخلے سے انکار کی صورت میں ویزا فیس واپس نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ،5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر















