کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 4 ہزار 643 روپے فی تولہ مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 4,179 روپے مہنگا ہو کر 378,345 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4202 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
24 قیراط چاندی 189 روپے فی تولہ مہنگی ہوکر 7151 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 170 روپے مہنگی ہو کر 6079 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1,886 ڈالر مہنگی ہو کر 66,714 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،حافظ نعیم الرحمن















